اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کاضلع کے مختلف علاقوں میں قائم کورنا وائرس ویکسین سینٹروں کا معائنہ

1 180

کوہلو(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے گزشتہ روز ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم کورنا وائرس ویکسین سینٹروں کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار کوہلو میر عبدالصمد مری اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عطااللہ مری بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورنا وائرس کے تدارک کےلئے شہری زیادہ سے زیادہ خود کو ویکسین کروائیں تاکہ پھیلاو کی صورت میں کم از کم آبادی متاثر ہو ان دنوں ملک میں کورنا

 

وائرس کی ایک اور مہلک وبا اومکیرون تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے احتیاط لازمی ہے سینٹروں میں عملہ شہریوں کو ویکسین لگاتے وقت ماسک ،گلوز سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کورنا وائرس سے بچا جاسکے اس کے علاوہ تاجر برادری بھی اپنے کاروبار کرتے وقت دوکانوں میں زیادہ رش لگانے سے اجتناب کریں اور کاروبار کرتے وقت سماجی فاصلوں ،ماسک و دیگر

 

احتیاط تدابیر لازمی اختیار کریں کیونکہ یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے ا?لودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے اس لئے ہمیں بار بار اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر اور دیگر جرائم کش محلول سے دھونا ہوگا تاکہ ہم خود اور ہماری وجہ سے ہمارے خاندان کے دیگر افراد مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ملک میں کورنا ایک بار پھر سر اٹھانے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.