امن وامان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے

0 148

کوئٹہ۔ (خ ن )آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی زیر صدارت پولیس سئنیر کمانڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کسی کو بھی شہریوں کے روزمرہ معمولات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نہ ہی کسی کو روڈ بلاک کرنے کی اجازت ہے اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش بھی ہے

تو وہ جمہوری انداز میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے مسائل اجاگر کر سکتا ہے ۔اسی طرح شہر میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ امن وامان کا مسئلہ پیدا کر نے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھانہ کلچر میں پبلک سروس ڈیلیوری کے ذریعے تبدیلی لائی جائے گی۔شہر میں قبضہ گروپوں کے خلاف موئثر اقدامات کئے گئے ہیں ایسے عناصر کو قانونی کارروائی کے ذریعے جیل بھیجا جائے گا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کی جائے گی اور تفتیش کا عمل خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.