لیویزفورس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ
کوئٹہ(محب ترین سے)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ لیویز ایریا میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے صوبائی حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو جدید خطوط پراستوار کردیا گیا ہے۔ لیویز فورس نے اپنے علاقوں میں امن وامان کی صورتحالی کو مثالی بنایا ہے جس سے لیویز کا مورال اور بلند ہوا ہے جو لیویز فورس بلخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیویز فورس نے قانون کی عملداری اور جرائم کی روک تھام کے لیے صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں ناقابل فراموش
خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے لیویز کے جوان اپنے فرائض کے ادائیگی کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیویز فور س کافی دہائیوں سے بلوچستان میں جرائم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ لیویزفورس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں،لیویزفورس کی جرائم کے خاتمے میں کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور لیویز فورس نے بد امنی کے دوران شہادتیں نوش کر کے عظیم قربانیاں دی ہیں انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے لیویز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فور س اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا ئیں اور جرائم کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی میں ہر اول دستے کا کردا ر ادا کریں۔