فیس بک نے تمام اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیے
فیس بک نے تمام اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیے
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ کپنی نے ہزاروں ایسے جعلی اکاو?نٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاﺅنٹس ہیں۔فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاﺅنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں،ڈیلیٹ کیے گئے اکاﺅنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے
عمران خان کے ہاتھ سے پارٹی نکل گئی،بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کے نئے چیئر مین منتخب
تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاﺅنٹس کو بند کردیا۔فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاﺅنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔کمپنی نے بتایا کہ تمام اکاﺅنٹس پر سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر شیئر کیے جانیوالے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔فیس بک کےمطابق مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے
اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور پلیٹ فارم پہلے بھی جعلی اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہا ہے۔فیس بک کیطرح ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور جعلی اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں
[…] فیس بک نے تمام اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیے […]