سلمان خان نے بریسلٹ پہننے کی وجہ بتا دی
ممبئی(ویب ڈیسک)سلمان خان نےایک انٹرویومیں بریسلٹ پہننے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔ سلمان خان نے فیروزہ کے بریسلٹ کو اپنے لئے خوش قسمت قراردیتے ہوئے کہا کہ
سلمان خان کا کہنا تھا وہ بچپن سے اپنے والد سلیم خان کوایسا ہی بریسلٹ پہنے دیکھ کرجوان ہوئے۔ بڑے ہونے پروالد نے انہیں بھی بریسلٹ بنوادیا۔جب سے
وہ بریسلٹ کوکبھی نہیں اتارتے۔
فیروزہ پتھرسےمزین بریسلٹ انہیں حادثات سے بچاتا آیا ہے اوراگرکچھ غلط ہونے والا ہوتو بریسلٹ میں موجود فیروزہ پتھرمیں باریک دراڑ پڑجاتی ہے۔
سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک 3 مرتبہ بریسلٹ میں لگے فیروزہ تبدیل کرچکے ہیں۔