حکومت ظلم و ستم کی ہر حد پار کررہی ہے ،حافظ حمداللہ

0 216

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمرانوں کو عوام نہیں آئی ایم ایف اور مغربی آقاوں کی خوشنودی عزیز ہے مکر وفریب اور مداری پن سے اقتدار حاصل کرنے والے مکار حکمرانوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ملک پر عملاً چوروں اور ڈاکووں کو مسلط کیاگیا سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز نے ملک کو مسائلستان بناکر بحرانوں سے دوچارکیا ان خیالات کا اظہار

انہوں نے مدرسہ عزیزالعلوم فاروقیہ کچلاک کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست اور دیگر علمائ کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار سے قبل چور حکمران کی جو تعریف عمران خان نے بیان کیا تھا آج پریکٹیکلی اس کا مظاہرہ کرکے عوام کو سمجھا رہاہے انہوں نے ماضی کے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا وعدہ خلافی اور

یوٹرن انکی نظروں میں اعلیٰ قیادت کی اوصاف تصور کی جاتی ہے حالانکہ یہ تمام قیادت کی اوصاف نہیں بلکہ شیطانی صفات ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ظلم و ستم کی ہر حد پار کررہی ہے ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار سے تاجر کسان مزدور اور چھوٹے صنعت کاروں کی کاروبار تباہ ہوکر رہ جائیں گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.