فاسٹ بولرمحمدعامر کی ٹیم میں واپسی؟بڑی خبراگئی

0 58

فاسٹ بولرمحمدعامر کی ٹیم میں واپسی؟بڑی خبراگئی

محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر عامر ٹیم میں واپس انا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا، یہ سلیکٹرز کا فیصلہ ہوگا لیکن میں انہیں اہل قرار دوں گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا مو¿قف تھا کہ جو بھی میچ فکسنگ کے حوالے سے سزا یافتہ ہے یا اس میں ملوث ہے تو انہیں ٹیم میں واپس نہیں انا چاہیے لیکن یہ میرا مو¿قف نہیں ہے، میرا مو¿قف یہ ہے کہ وہ شخص جس نے جرمانہ ادا کردیا ہے اور اس کی اصلاح ہوچکی ہے اسے ٹیم میں واپس انے کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر بھی ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید دکھائی دے چکے ہیں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا، مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی تھے، ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.