ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

3 894

 

ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

 

ہوشربا مہنگائی کے سبب موٹر سائیکلز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے تاہم ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمند بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے متعدد بینک اپنے صارفین کو ہنڈا 70 سی سی موٹرسائیکل بلا سود چھ ماہ تک کی اقساط پر مہیا کر رہے ہیں۔ بینک الفلاح کے صارفین تین ماہ کی اقساط میں ماہانہ 52 ہزار 700 روپے قسط ادا کر کے ہنڈا 70 سی سی کے مالک بن سکتے ہیں۔ جو لوگ 6 ماہ کی اقساط میں خریدنا چاہتے ہیں انہیں ماہانہ 26 ہزار 300 روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق

 

تین اور چھ ماہ کے پلانز میں سود کی شرح صفر ہے۔ اس کے بعد پانچ مزید پلانز ہیں تاہم ان پر سود لاگو ہوتا ہے۔ 9 ماہ کے پلان میں ماہانہ 20 ہزار 465 روپے قسط، 12 ماہ کے پلان میں ماہانہ 16 ہزار 100 روپے،

 

ڈیڑھ سال کے پلان میں 11 ہزار 700 روپے، 24 ماہ کے پلان میں ساڑھے 9 ہزار روپے اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 7 ہزار 300 روپے قسط ادا کرنی ہوگی۔واضح رہے کہ اس وقت ہنڈا 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار روپے ہے۔یاد رہے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،موبائل فونز قسطوں پر دینے کی پالیسی متعارف

پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں لاہور میں الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے تھے جن کی کامیابی کے بعد اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرائے جائے گی۔اس حوالے سے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے الیکٹرک بائیک کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں د±ھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا

 

سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔الیکٹرک رکشے اور بائیکس کا یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، ان رکشوں اور بائیکس سے فضائی اور ا?واز کی ا?لودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ مذکورہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک باآسانی سفر کرسکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

 

نئے اور سستے موبائلز مارکیٹ میں آگئے

حکومت کا طلباءکو الیکٹرک بائیک آدھی قیمت پر دینے کا فیصلہ
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں لاہور میں الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے تھے جن کی کامیابی کے بعد اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرائے جائے گی۔اس حوالے سے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے الیکٹرک بائیک کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں د±ھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ الیکٹرک رکشے اور بائیکس کا یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، ان رکشوں اور بائیکس سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔مذکورہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک باآسانی سفر کرسکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

You might also like
3 Comments
  1. […] ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری […]

  2. […] ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری […]

  3. […] ہنڈا 70 سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.