سیاست میں آنے کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے، میردینار خان ڈومکی

0 156

سبی(نامہ نگار)سیاست میں آنے کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے پی بی 8میں اکثریت سے جیت کر عوام کی خدمت کریں گے,میردینار خان ڈومکی,تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سردارزادہ میردینارخان ڈومکی نے کہاہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے ریجیکٹ کردیاہے شہری جوک درجوک پاکستان پیپلز پارٹی,ڈومکی گروپ میں شمولیت کررہے ہیں ہم نے سیاست کو خدمت سمجھ کرکیاہے سیاست کو اپنے مفادات کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا ہماری کامیابی ہماری خدمات کا نتیجہ ہیں ہم نے عوامی خدمات کو ترجیح دی ہے اسی لیے تو آج ڈومکی گروپ کی مقبولیت کے چرچے گھرگھر گلی گلی ہیں انشااللہ پی بی8 اور این اے 253 کے لیے بہت جلد میدان میں اترکر باضابطہ الیکشن ورک شروع کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین اپنی شکست دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ انکے پاس عوامی خدمات کے لیے کسی قسم کا منشور نہیں مخالفین صرف مفادات کی سیاست کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں مگر ہمارے ووٹرسمیت دیگر شہری ہمارے عوامی خدمات سے متاثرہوکر ہم سے روابط میں ہیں بہت جلد مخالفین کو سرپرائز دینگے انشااللہ عام انتخابات 2024 میں بھاری اکثریت سے جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.