سردارزادہ بیبرک خان عمرانی ودیگر کاغلام رسول خان عمرانی کے حمایت کا اعلان
اوستہ محمد (نامہ نگار عابدعلی) شمولیتی پروگرام گوٹھ سردار عیدل خان عمرانی روپا شاخ ۔
سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سردارزادہ بیبرک خان عمرانی ،سردارزادہ علی محمّد عمرانی ،سردارزادہ خورشید خان عمرانی ،سردارزادہ شمس عمرانی ،راشد عمرانی ،احسان عمرانی ،انجم سکندر خان عمرانی ،مقبول خضر عمرانی ،ایاز عمرانی ،اسرار عمرانی ،عامر عمرانی ،ظہیر رحمان عمرانی ،رمیز رحمان عمرانی ، طفیل ارباب عمرانی،غلام علی عمرانی ماجد علی عمرانی غلام نبی عمرانی ، واجد عمرانی عاصم عمرانی نے اپنے برادری و دیگر ہم خیال دوستوں کے ساتھ سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور آنے والے انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔
سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا
اس موقع پر الحاج میر اللّه بخش خان عمرانی ،میر فراز عمرانی ،حاجی شہداد خان عمرانی ، میر دوست محمّد ساتکزئی ،محبت فقیر عمرانی ،شمس الحق عمرانی ،میر نوریز خان عمرانی ،ڈاکٹر شاہنواز سیال سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔
سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں جائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔