چین اور پاکستان کی درمیاں عارضی تعطل کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال ہو گیا

0 143

اسلام آباد (این این آئی)چین اور پاکستان کی درمیاں عارضی تعطل کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے 29 جنوی سے دو فروی تک کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام پروازیں بند کی تھیں ، تعطل کی مدت مکمل ہونے پر چائنہ ائیر کی پرواز 6007 ارومچی سے اسلام آباد پہنچ گئی ،اسلام آباد کے ہوئی اڈے پر وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،چائنیز سفیر اور سفارتخانے کے افسران موجود تھے ،مسافروں میں پاکستانی اور چینی باشندے شامل ہیں ،ٹیسٹ اور اسکریننگ مکمل اور تمام کوائف حاصل کرنے کے بعد مسافروں کو امیگریشن مرحلے سے گزارا گیا ۔ یاد رہے کہ اسکریننگ اور بخار کو چیک کرنے کیلئے کٹ چائنہ نے فراہم کی ہے ،ارومچی میں بھی ہوائی اڈے پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.