چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے،عائشہ فاروقی
اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے،اب بیرون دنیا کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیری کی گونج سنائی جارہی ہے،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادو کے مطابق حل ہونا چاہیے۔کشمیر جرنلسٹ فورم کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیر ایک قومی کاز ہے، نیشنل کاز کے حوالے سے میڈیا ایک اہم کڑی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیری صحافی بھی اس قومی کازی کی ایک کڑی ہیں، کشمیر کاز ایک تاریخی موڑ پر آ کھڑا ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری ڈائسپورہ پوری دنیا میں متحرک ہو چکا ہے،اب بیرون دنیا کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیری کی گونج سنائی جارہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی ہر تقریر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے ظلم کو بے نقاب کیا، وزیراعظم بار بار آزاد کشمیر پر حملے کا خدشہ اس لیے ظاہر کرتے کہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ جعلی حملوں سے بھری پڑی ہے، ہم ہندوستانی تاریخ کے تناظر میں دنیا کو باور کراتے ہیں، تمام سفارتخانوں اور قونصلیٹ میں کشمیری ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، 5 اگست کے سکیورٹی کونسل میں 3 مرتبہ معاملہ اٹھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہرائی سے جائزہ لیا گیا، پاکستان سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہے،چین سلامتی کونسل کامستقل رکن ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سکیورٹی کونسل میں چین کا اہم کردار ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادو کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔