ہرنائی: علاقے سے منشیات ، ڈکیتی و دیگر جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لونگا ڈی ، ایس ، پی رسول بخش

ہرنائی میں کچھ لوگ اسلحہ اٹھا کر گاڑیوں میں سائرن بجا کر ہمارے علاقے کو خراب کر رہے ہیں

1 125

علاقے سے منشیات ، ڈکیتی و دیگر جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لونگا ڈی ، ایس ، پی رسول بخش

(  ڈیلی صحافت کوئٹہ،  ہرنائی نامہ نگار)

ہرنائی ایس پی آفس ہرنائی میں پولیس کی جانب سے علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، مذہبی شخصیات، یوتھ آرگنائزیشن، میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت۔ علاقے کو درپیش اہم چیلنجز پر بات چیت کھلی کچہری کی قیادت ڈی ایس پی رسول بخش کھیتران نے کی۔ جبکہ اس موقع پر ایس ایچ او ہرنائی پستہ خان ترین، مذہبی شخصیات، ممتاز قبائلی شخصیات، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے

جن میں پی ٹی آئی کے ملک اکبر خان ترین، بلوچستان عوامی پارٹی کے شیر باز خان ترین، پشتونخواہ میپ کے ملک اموجان ترین، تاجر برادری کے فاضل خان ترین، یوتھ آرگنائزیشن کے نوید الرحمٰن، ٹرک یونین کے سید دلاور شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا۔ کہ ہرنائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہرنائی میں کچھ لوگ اسلحہ اٹھا کر گاڑیوں میں سائرن بجا کر ہمارے علاقے کو خراب کر رہے ہیں۔ ہرنائی میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ہرنائی بازار میں موٹرسائیکلوں کے لئے ایک الگ پارکنگ بنایا جائے۔ ہرنائی میں LTV لائسنس کو HTV کر دیا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہرنائی نے کہا۔ کہ امن وامان، منشیات اور عوامی مسائل کے حوالے سے جو بھی مسلہ ہو۔ تو اس کو حل کرنے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] رپورٹ کاشف یامین خیرپور پولیس کی کاروائی، 10کلو منشیات سے بھری ہوئی ایک کار برآمد .مقدمہ درج پولیس ترجمان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.