
پنجگور:سوردو سریکوران اتحاد نے بجلی بحران کے خلاف کیسکو واپڈا آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کا آغاز کردیا
کیسکو واپڈا کی نا انصافیاں ظلم و زیادتیاں شدت اختیار کرگئی
پنجگور:سوردو سریکوران اتحاد نے بجلی بحران کے خلاف کیسکو واپڈا آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کا آغاز کردیا
پنجگور(نامہ نگار ،ڈیلی صحافت کوئٹہ) سوردو سریکوران اتحاد نے بجلی بحران کے خلاف کیسکو واپڈا آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کردیا گیا پہلے دن میں یحیٰ لیاقت، عظیم جان گچکی، مجیب الرحمان، شیرجان، حسن جان نے ہار پہنا کر کیمپ میں بیٹھ گئے، علاقہ مکینوں نے 2016 سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور رواں سال میں احتجاج بھی کیا گیا اور علاقائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھی سوردو سریکوران اتحاد کے نوجوان اور معززین نے کمیٹی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کیا موصوف نے یقین دھانی کرائی لیکن تاحال بجلی کا نظام بحال نہ ہوسکا. بجلی جوں کے توں ہوکر رہ گیا ہے
واضح رہے کہ سوردو سریکوران اتحاد نے کچھ دنوں کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے لیے مہلت دی گئی تھی لیکن مثبت ریزلٹ نہ ملنے پر سوردو سریکوران اتحاد نے مجبوراً علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی. بھوک ہڑتالی کیمپ میں متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو واپڈا کی نا انصافیاں ظلم و زیادتیاں شدت اختیار کرگئی ہیں سوردو سریکوران کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو یہ بھوک ہڑتالی کیمپ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا. انکے مطالبات میں سوردو سریکوران کے بجلی کی بحالی،
کیسکو واپڈا کی نا انصافیاں ظلم و زیادتیاں شدت اختیار کرگئی ہیں
کم والٹیج کا مسئلہ ختم کرانا، ایس ڈی او واپڈا پنجگور کی فوری طور پر تبادلہ، میٹر ریڈر دوسروں سے پیسہ وصول کرکے ماہانہ بل یونٹس کم کرواتے ہیں اور دوسروں کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈال دیتے ہیں انکے خلاف محکمانہ کاروائی، تمام علاقوں کے میٹر ریڈرز ہر مہینے میں حقیقی میٹر ریڈنگ کرانا اصل ریڈنگ بل ڈال دینا، سوردو سریکوران کے لیے الگ فیڈر کا انتظام کرانا،
جو کنزیومر بل جمع نہیں کرتے صرف انکا کنکشن کاٹ کرنا، سوردو سریکوران کو دیگر علاقوں کی طرح مساوی بجلی فراہم کرنا،ستمبر کے مہینے سے سوردو سریکوران میں بجلی نہیں تھا بل 4 ہزار سے 5 ہزار کہاں سے آرہی ہیں ان بلوں کی خاتمہ کرانا، غیرقانونی کنکشنز پر کاروائی کرنا ویلڈنگ دکانداران کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل رہے ہیں
انکا لائن کاٹ کرنا اور نادہندگان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کرنا شامل ہے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے گئے سوردو سریکوران اتحاد کے دس مطالبات شامل ہیں. انہوں نے کہاکہ موجودہ ایس ڈی او سے مذاکرات نہیں کریں گے جب تک بالائی سطح پر مطالبات کی منظوری پر بڑے عہدے کے آفیسر تشریف نہ لائے