وزیرِ اعظم کے دورہ چین سے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے، فواد چوہدری
وزیرِ اعظم کے دورہ چین سے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اےک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ااعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ چےن پر ہےںجہاں ان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہو گی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی چین کے صدر اور وزیرِ اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی
جبکہ وزیرِ اعظم کی چین کی مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان چین کے دورے کے دوران بڑے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، دورے کے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹ پاکستان منتقل ہوں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس می
ں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جذبہ خیر سگالی کا پیغام چین تک پہنچانا ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہان بھی اس وقت چین میں ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے بعد چین کی بزنس کمیونٹی بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔