موت برحق ہے میں کسی بھی کالعدم تنظیم سے نہیں ڈرتا ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 53

موت برحق ہے میں کسی بھی کالعدم تنظیم سے نہیں ڈرتا ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

 

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان کی والدہ کے ساتھ ناروا روئیے کی مذمت کرتا ہوں ایک شخص کے روئیہ کو پورے ادارے سے منسوب نہ کیا جائے مولانا ہدایت الرحمان کی والدہ سے بد تمیز ی کرنے والے کی نشاندہی کریں ہم اس کو عبرت کا نشان بنائیں گے پاکستان ایک حقیقت ہے اس کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا بلوچ قوم کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کون ان کی زیادہ خدمت کررہا ہے ان کیمرہ بریفنگ ایوان میں رکھیں گے اپوزیشن اور حکومتی اراکین پورا دن اس پر ڈیبیٹ کریں ہم اس کے لیے تیار ہیں پہاڑوں پر جانے والوں کے ساتھ حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہیں ہم بچیوں کو تعلیم دے رہے ہیں

 

جبکہ دوسری جانب ان بچیوں کو خود کش بمبار بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولوی نور اللہ کی جانب سے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کے بعد جواب دیتے ہوئے کیا وزیر اعلی بلوچستان نے سپیکر سے اپیل کی کہ بحیثیت ادارہ ایف سی کے خلاف نازیبا الفا ظ کو حزف کیا جائے جس پر سپیکر نے و ہ الفاظ حزف کردیئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ایک شخص کے روئیہ کو پورے ادارے سے منسوب نہ کیا جائے مولانا ہدایت الرحمان اس اہلکار کی نشاندہی کریں پورا ایوان اس کو عبرت کا نشان بنائیں گے ایک طرف ایف سی بحیثیت ادارہ 18لاشیں اٹھا رہی ہے دوسری جانب وہ گالیاں بھی سنیں تشدد کا بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان کس کو ہوا پاکستان ایک حقیقت ہے اس کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا بلوچستان کو حقوق آئین نے دیئے ہیں ترقی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے بلوچ قوم کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کو ن ان کی زیادہ خدمت کررہا ہے

 

کئی دہائیوں سے ریاست غیر مستحکم ہے ہم ایوان میں ان کیمرہ بریفنگ رکھیں گے تاکہ سب کو معلوم ہوسکے ہمارے لیے سیاست نہیں بلکہ ریاست اہم ہے مذاکرات کی بات کرتا ہوں اس کے لیے ہم تیار ہیں ان کے ساتھ کیا جائے جو بندوق کی زبان بولتے ہیں دہشتگرد ریاست کو کیک کی طرح کاٹنے کی کوشش کررہے ہیںاس ایوان کو اقدام اٹھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ نہتے لوگ کیوں منھ چھپاتے ہیں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کیوں کرتے ہیں بلوچستان کی صورتحال سنگین ہے موت برحق ہے میں کسی بھی کالعدم تنظیم سے نہیں ڈرتا ہوں انہوں نے کہا کہ 2000سے نواب خیر بخش کی گرفتاری کے بعد حقوق کی جنگ شروع ہوئی جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم بچیوں کو تعلیم جبکہ وہ خودکش بمبار بنا رہے ہیں ہم سب کو سچ بولنا چاہیے سب سے پہلے پاکستان اس کے بعد ہماری سیاست ہمیں جذباتی تقریر میں ریاستی اداروں کو گالیاں نہیں دینی چاہیے جو لوگ بندوق کے نوک پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ہم ان سے مذاکرات نہیں کریں گے

 

انہوں نے کہا کہ مخبر کے نام پر بلوچوں کو قتل کیا جارہا ہے قلات میں 80سالہ بوڑھے کو شہید کرنا تربت میں ایک نوجوان کو دن دھاڑے مخبر قرار دے کر قتل کرنا قابل مذمت ہے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ نام نہاد کالعدم تنظیم کے لوگ جب کسی علاقے میں آتے ہیں تو سب سے پہلے اپنا نام نہاد ترانہ پڑتے ہیں اس کے بعد یہ حلف اٹھاتے ہیں کہ آزاد بلوچستان تک جدوجہد جاری رہے گی ہمارے جھنڈے کو نظر آتش کردیتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم کسی صورت معاف نہیں کریں گے ہمارے سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں جذباتی تقریر کے بجائے ان کے قربانیوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.