امیدواروں کا چناؤ میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا، منیر احمد خان کاکڑ
۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد خان کاکڑ کی سربراہی میں میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میل فیمیل کے امیدواران کے ڈاکومنٹس کی چھان بین کا عمل جاری رہا کمیٹی کے دیگر ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرای فیصل اقبال کھوسہ سمیت دیگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید تھہیم بابو قاسم ڈومکی بقا محمد عمرانی موجود تھے اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین و دیگر ممبران نے تمام امیدواروں کے لوکل سرٹیفیکیٹس شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد کا جائزہ لیا واضح رہے کہ ضلع نصیر آباد سے ایم بی بی ایس کے لیے 11 نشستوں پر 83 امیدواروں نے حصہ لیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تمام امیدواران کے کاغذات شناختی کارڈز وغیرہ کی چھان بین کی جا رہی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کے چناوکو یقینی بنایا جائے اس وقت صرف 11 نشستوں میں سے 80 سے زائد میل اور فیمیل نے حصہ لیا ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام قانونی چارہ جوئی مکمل کر کے لسٹ جاری کی جائے۔