بلوچستان اسمبلی اجلاس‘ امن وامان سے متعلق قرارداد‘ ایوا ن کا مشترکہ طور پر منظور

0 57

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس مےں صوبائی وزےر مےر ظہور احمد بلےدی نے دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد پےش کی اور کہاکہ ےہ واقعات افسوس ناک ہیں قلات میں ایف سی کے 18ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے دہشت گردی نے پورے صوبے کو لپےٹ میں لیا ہواہے وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی طے کریں اےوان نے اےوان نے امن وامان کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی ‘ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپےکر غزالہ کی زےر صدارت ہوا‘ قرارداد پر اظہار خےال کرتے ہوئے صوبائی وزےر پی اےنڈ ڈی مےر ظہور احمد بلےدی نے کہاکہ یہ واقعات افسوس ناک ہیں قلات میں ایف سی کے 18ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے دہشت گردی نے پورے صوبے کو لپےٹ میں لیا ہواہے سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف لڑرہی ہے ہرروز لاشیں اٹھائیں یہ سلسلہ کب تک چلے گا انہوں نے کہاکہ ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف یکجاہونا ہوگا بلوچستان کی سرزمین کو دہشتگردی سے پاک کریں دہشت گردوں کو سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے دنیاکے سامنے لائیںقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی طے کریں‘ وزےراعلیٰ بلوچستان مےر سرفراز بگٹی نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اسمبلی باقی اسمبلیوں سے مختلف ہے ایوان نے روڈ میپ دیناہے ،تاکہ صوبے میں امن وامان کو قائم کیاجائے امن وامان پر ان کمرہ اجلاس ہوناچاہیے اسمبلی صوبے کا سب سے بڑا اداریہ ہے اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلاےا جائے انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن کی والدہ کے ساتھ ناروا روئیے کی مذمت کرتے ہیں ایک شخص کے روئیے کو پورے ادارے سے منسوب نہ کیاجائے مولانا ہدایت الرحمن انکی والدہ سے بدتمیزی کرنے والے کی نشاندہی کریں کسی بھی چیز کو تشدد کی طرف لے جانا مناسب نہیں ہے تشدد کا بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہواہے پاکستان حقیقت ہے اس کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتاہے بلوچستان کو حقوق آئین نے دئیے ہیں‘صوبائی مشےر مےنا مجےد بلوچ نے اظہارخےال کرتے ہوئے کہاکہ قلات واقعے کی مذمت کرتی ہوں ان عناصر کے خلاف یکجاہوناہے جو نوجوانوں کے ذہین میں انتشار پیدا کررہے ہیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،دشمن بلوچستان کا امن سپوتاژ کرنا چاہتاہے دہشتگردی کے خلاف سب کو کھڑاہوناچا ہیے ترقیاتی کام کرنے نہیں دیئے جارہے ہیںحکومت کے خلاف سب بولتے ہیں اب دہشتگردوں کے خلاف بولنا چاہیے‘ رکن صوبائی اسمبلی فرح عظےم شاہ نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ میری جدوجہد صوبے کی خدمت کرناہے عوامی ایشوز پر ہم سب اکھٹے ہیںاداروں ،پرچم اور اپنی زمین سے محبت کرتی ہوں ، پاکستان میں اداروں سے نفرت اور آپس کی نااتفاقی پھیلی ہوئی ہے حب الوطنی کو اب فروغ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان میں معصوم جانیں ضائع ہورہی ہیں بلوچستان کا مسئلہ معاشی مسئلہ ہے‘رکن اسمبلی مولانا ہداےت الرحمن بلوچ نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ ہرقسم کا قتل قابل مذمت ہے ہماری ماں کو گالی دینے والی فورس سے نفرت کرتاہوں اسباب جاننے کی ضرورت ہے ادارے حالات کے ذمہ دار ہیں نوجوانوں سے کہتاہوں مسلح جدوجہد نہ کرو آئینی جدوجہد کریں ‘رکن اسمبلی مولوی نوراللہ نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سی پیک کے خلاف دہشتگردی کیوں نہیں ہوتی بلوچستان میں کیوںاداروں اور سب کا محاسبہ ہونا چاہیے مجرم کو مجرم سمجھا جائے بلوچستان اسمبلی نے امن وامان کے حوالے مشترکہ مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات دن تین بجے تک ملتوی کردی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.