امریکا میں کرونا کے دو مریض چل بسے، نیویارک میں نئے کیس کی تصدیق

0 131

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ریاست واشنگٹن میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا شکار ایک 70 سالہ شخص انتقال کرگیا جس کے بعد کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ کرونا کا متاثرہ ایک 70 سالہ مریض گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والا یہ دوسرا شخص ہے۔قبل ازیں ہفتے کے روز کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔ادھر امریکی تجارتی مرکز نیو یارک میں کرونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ یہ نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایک 30 سالہ خاتون اس کیس کا شکار ہوئی ہیں جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نیویارک سٹی ہیلتھ ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس نے ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جن کے ساتھ عورت نے بات چیت کی تھی اور جن کو ہو سکتا ہے کہ وہ وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.