خواتین مارچ کو تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں، آصف زر داری کی سندھ حکومت کو ہدایت

0 177

 اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ خواتین مارچ کو تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ایک بیان میں آصف علی زر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی ، معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا پوگا۔ سابق صدر نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹوزرداری خواتین کی آواز اور طاقت ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.