قبائل کی اراضی کی الاٹمنٹ اہم معاملہ ہے،نصراللہ زیرے

اگر خضدار میں50ہزار ایکڑ اراضی بولان مائننگ کمپنی کو الاٹ کی گئی تو شدید احتجاج کیاجائے گا،میریونس عزیز زہری

1 210

کوئٹہ (ویب ڈیسک )اراکین صوبائی اسمبلی نواب محمداسلم رئیسانی اور نصراللہ زیرے نے کہاہے کہ قبائل کی اراضی کی الاٹمنٹ اہم معاملہ ہے ایوان کی کمیٹی کی رپورٹ تھی کہ یہاں کوئی اسٹیٹ لینڈ نہیں بلکہ تمام قبائل کی اراضی ہے اگر کسی بھی وفاقی یا صوبائی ادارے کو کسی بھی مقصد کے لئے زمین چاہئے تو وہ قبائل سے بات کرے،میریونس عزیز زہری نے کہاہے کہ اگر خضدار میں50ہزار ایکڑ اراضی بولان مائننگ کمپنی کو الاٹ کی گئی تو شدید احتجاج کیاجائے گا۔گزشتہ روز اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے میر یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ

 

خضدار میں بولان مائننگ کمپنی جو 1970ءکی دہائی سے کام کررہی ہے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے باوجود کمپنی نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے کمپنی کے سربراہ کا دفتر کوئٹہ میں ہے میں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ملاقات کی بجائے انہوںنے کہا کہ وہ صرف فون پر بات کرسکتے ہیں جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے جس پر میں تحریک استحقاق لاﺅں گا انہوںنے کہا کہ اب خضدار میں صوبائی حکومت کو پچاس ہزار ایکڑا راضی کی الاٹمنٹ لیز کے لئے درخواست دی گئی ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] اپوزیشن میں رہ کر عوام کی نمائندگی کرینگے،نصراللہ زیرے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.