بلوچستان پولیس اور لیویز امن وامان کی بحالی کی ذمہ دار فورسز ہیں،سکندر ایڈووکیٹ
7فروری کو وزیراعظم نے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی نے پولیس اور لیویز کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق قرا ر داد متفقہ طو رپر منظور کرلی ۔گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے ایوان میں اپنی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7فروری کو وزیراعظم نے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان پولیس فورس اور بلوچستان لیویز فورس کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں
کیاحالانکہ پولیس فورس اور لیویز فورس کے جوان بھی عرصہ سے ملک کی دفاع اور تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاںد ے رہے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیراعظم ان کی تنخواہ بھی بڑھانے کا اعلان کرتے اور صوبہ کو اضافی تنخواہ کی رقم مرکز سے بھجواتے ۔ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ بلوچستان پولیس اور بلوچستان لیویز فورس کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافے کے فوری اعلان اور مطلوبہ فنڈز صوبہ کو فراہم کرنے کو یقینی بنائے تاکہ پولیس اور لیویز فورس میں پائی جانے والی بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس اور لیویز امن وامان کی بحالی کی ذمہ دار فورسز ہیں دونوں فورسز صوبے کے کونے کونے میں امن وامان کے قیام کے لئے تگ و دو کررہی ہیں اسی طرح ایف سی اور دیگر فورسزبھی ہمارے ملک کی سرحدوں کی محافظ فورسز ہیں
[…] سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے شب وروز اقدامات کرینگے،سکندر ایڈووکیٹ […]