قلات پولیس کی کارروائی، چار سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
قلات پولیس کی کارروائی کلاشنکوف و 125ccموٹرسائیکل برآمد
قلات ()قلات پولیس کی کارروائی کلاشنکوف و 125ccموٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج، پولیس زرائع کیمطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی قلات عبد الحمید کٹوہر کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے مخبر خاص کے اطلاع پر ڈرامائی انداز میں شیخ حاجی ایریا قلات میں کامیاب کارروائی کرتے ملزم علی دوست ولد ولی محمد قوم سمالانی سکنہ غوث آباد قلات کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ایک عدد کلوز بٹ کلاشنکوف بمعہ میگزین اور 125ccموٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 13/2022بجرم زیر دفعہ 13Dآرمز آرڈینس درج رجسٹر کر لیا۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
قلات ( )قلات پولیس کی کارروائی، چار سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی قلات رینج محمد سلمان علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی عبدالحمید کٹوہر کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے پولیس تھانہ سٹی قلات کو مطلوب اشتہاری ملزم علی مراد ولد محمد مراد قوم شاہوانی سکنہ کلی پندرانی قلات کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قلات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں 4 سالوں سے مطلوب تھا ملزم سے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
[…] پو لیس کی بر وقت کاروائی، شادی کی نیت سے بھاگنے والی لڑکی اور […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)پولیس کی طرف سے دونوں ایم این ایز صلاح الدین ایوبی اور جمال […]