آج شام 4 بج کر 10 منٹ پر کیا ہونے والا ہے؟
آج شام 4 بج کر 10 منٹ پر کیا ہونے والا ہے؟
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نامکمل جملے نے ملک بھر میں ان کے استعفے کی خبروں کو گرم کردیا ہے۔
آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟ اسحاق ڈار
آج بروز جمعہ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورت حال پر حکومتی حکمت عملی کیا ہے؟، جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ 4 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔
اس دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟، جس پر وفاقی وزیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟۔
صحافی نے سوال کیا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟
اس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟
اسحاق ڈار ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔