صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے

1 265

کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ حکومت فلاح عامہ کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ عام آدمی کی معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے جاری اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد احمد بھٹہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری بی ڈی اے میر سکندر عمرانی بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران وفاقی پی ایس ڈی پی 100 ڈیمز پروجیکٹ ، کینالز سسٹم کی بہتری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے کے فروغ اور ترقی کیلئے منی ڈیمز تعمیر کرنے ہوں گے جس سے نہ صرف علاقے کے کسانوں کو کافی حد تک ریلیف ملے گابلکہ علاقے میں خوشحالی بھی آئے گی ۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر نے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا بعد ازاں صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی سے سیکریٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ نے یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی نے عالمی بینک کے تعاون سے واٹر سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں میں پیدا ہونے والے تعطل اور آبپاشی کے ترقیاتی امور سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی بینک کے حکام سے بات چیت کی جائے گی اور اس تعطل کو دور کرلیا جائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، نوابزادہ طارق مگسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.