کوئٹہ:سرکاری محکمے بند ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ بھی منظر عام سے غائب

0 180

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں لاک ڈائون کی صورتحال کے پیش نظر جہاں مختلف سرکاری محکمے بند ہیں وہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ بھی منظر عام سے غائب ہوگیا ہے کارپوریشن کے آفیسران نے بھی لمبی لمبی چھٹیاں لیکر گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جہاں دیگر محکمے اپنا کردارادا کررہی ہے وہی کورونا وائرس سے بچائو کیلئے صفائی ستھرائی انتہائی ضروری سمجھی جاتی ہے مگر بد قسمتی سے صفائی کرنے والا محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تمام کا تمام عملہ خواب خرگوش میں سورہا ہے اور ستم ظریفی دیکھیں کہ کورپوریشن کے اعلیٰ آفیسران نے بھی لمبی لمبی چھٹیاں لیکر گھروں میں رہنے کوترجیح دے رہے ہیں اور شہر کی صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے شہر یوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے مگر عملے نے تو حکومت کی جانب سے بند کئے گئے دیگر سرکاری محکموں کی طرح اپنے آپ کو صورتحال سے نمٹنے کے بجائے اپنے آپ کو غافل ڈال دیاشہر کے نواحی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے جو کہ کورونا وائرس کو تقویت دینے کے مترادف ہے بلکہ مختلف بیماریوں کو بھی پھیلنے کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں نیند سے جگائیں اور شہر کے نواحی علاقوں میں خصوصی طور پر صفائی مہم شروع کروائی جائے تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکے کورونا وائرس سے نمٹنے کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا جبکہ ہمارا دین اسلام بھی صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.