صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے‘ یاسر حسین

0 348

صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے‘ یاسر حسین

کراچی (ویب ٖڈیسک)کامیڈین اداکار یاسر حسین نے مشہور اداکارہ صبا قمر کے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے

ہوئے کہا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔یاسر نے صبا قمر کو یہ بڑا فیصلہ لینے پر باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.