عاطف اسلم بھارتی گلوکار دلجان کی موت پر غمزدہ

1 139

بھارتی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب کارحادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

کراچی (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی گلوکار دلجان کی اچانک موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فیس بْک پر جاری پوسٹ میں کہا کہ دلجان کی اچانک موت کی خبر نے مجھے افسردہ کردیا ہے، بلاشبہ ایک متحرک شخصیت دنیا سے

رخصت ہوئی ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دلجان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔دلجان 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘ کے رنر اپ تھے۔ اس پروگرام میں عاطف اسلم پاکستان کی جانب سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔واضح رہے

کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب کارحادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی گلوکار دلجان کار حادثے میں چل بسادلجان نے بھارتی گلوکاری کے مقابلے پر مبنی شو سے شہرت حاصل کی تھی ، دلجان کپور تھلاکے رہنے والے تھے ، گلوکار کی اہلیہ اور بیٹی کینیڈا میں مقیم ہیں اور پانچ اپریل کو بھارت آئیں گی جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.