
گوادربلوچستان کو ترقی دینے حکمرانوں ،بااختیار طبقات کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ( ویب ڈیسک) حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادربلوچستان کو ترقی دینے حکمرانوں ،بااختیار طبقات کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی حکمران ایف سی کو لگام دیں نوجوانوں کو منشیات ،شراب کے ناسور سے پاک کرکے تباہی وبربادی سے بچائیں گے منشیات فروشوں نے ہمارے گھروں خاندان اور خاندانی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے منشیات فروش کسی رعائت کے
مستحق نہیں حکومت عوام اور نیک نام لوگ ملکر ان لٹیروں انسانیت دشمنوں کو قلع قمع کریں گے حق دو تحریک کے ذریعے اب منشیات فروشوں کو ناکام ورسوااور ان کا انسانیت دشمن کاروبار بند کریں گے ۔عوام حق دوتحریک کے انقلابی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں وفدوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری اوربدعنوانی کیساتھ مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کو منشیات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے دس لاکھ نوجوان منشیات کے لت میں مبتلا اپنے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں حکومت ادارے کہاں ہیں ۔بدقسمتی سے حکمرانوں نے کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں جو حکمرانوں نے ان تین چار برسوںمیں پورا کیا ہو۔ عوام بد حال ہیں ، ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کرنے والے عوام کے لیے وبال جان بن چکے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا وعدہ کرنے والوں کے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ 22کروڑ عوام ان ظالم حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ حکمران مسلسل عاقبت نااندیش فیصلوں کے ذریعے قوم کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔
[…] بلوچستان کے وسائل پر اختیار چاہیے،ہدایت الرحمان بلوچ […]
[…] تعلیم کے ذریعے ہی پسماندگی غربت کامقابلہ کر سکتے ہیں ،ہدایت الرحمان بلوچ […]