قلات ، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم
قلات کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور گاڑی میں خطرناک تصادم، دو سگے بھائیوں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، خواتین بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی، قلات ہسپتال منتقل، جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پشین سے ہیں، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار کی مسافر کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں دو جڑواں سگے بھائی سمیت ایک خاتون شامل جبکہ زخمیوں میں دو بچے دو خواتین و ایک مرد شامل ہیں لیویز ذرائع کے مطابق یہ لوگ عید کی چھٹیاں منانے کراچی سے پشین جارہے تھے لیویز کو اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈاکٹر یقوب موقع پر موجود عملے نے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔