کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا کراٹے کے کھلاڑی محمد اویس کاسی نے
کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا کراٹے کے کھلاڑی محمد اویس کاسی نے ملیشیا میں ہونے والے ایشین جونئیر کراٹے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی،ایشین جونیئر کراٹے چمپیئن شپ میں21 ممالک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی پاکستان کی نمائندگی محمد اویس کاسی نے کی،جہنوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا میں ملک کیلئے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ملک قوم اور صوبہ بلوچستان کا نام روشن کیا، محمد اویس نے تیسری پوزیشن کیلئے سعودیہ عرب کے کھلاڑی سے فائٹ ہوا جسمیں محمد اویس کاسی نے مخالف کھلاڑی کو زیر کرکے تیسری پوزیشن کی براونز میڈل اپنے کی، لیکن بدقسمتی سے جہنوں نے ملیشیا میں ملک کا پرچم سربلند کیا ان کا وطن واپسی پر کسی حکومتی شخصیت نے استقبال تک گوارہ نہیں کیا،کوئٹہ پہنچنے پر کوچز،والد اور دوستوں نے شاندار استقبال کیا، اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی اعظم سرپرہ تھے، اس موقع پر محمدنور سرپرہ، محمد اویس کاسی کے والد ڈاکٹر اکرم کاسی، سردار محمد کاسی، کوچز شاہ محمد شان ، آغا محمد مینگل، رازق مینگل، کاظم علی، عبدالغنی بلوچ، انٹرنیشنل کھلاڑی نصیراحمد ودیگر بھی موجود تھے، اپنے خطاب میں محمد اویس کاسی کے کوچ کا کہناتھا کہ انتہاہی افسوس امر ہے کہ آج ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے بلوچستان کے سپوت اویس کاسی کا استقبال کرنے کیلئے کسی حکومتی نمائندہ تک نہیں آیا، اور نہ ہی کسی قیسم کی تعاون فراہم کی گئی،محمد اویس کاسی نے ایشین چیمپئن شپ میں اپنے مددآپ اور حکومتی عدم تعاون کے ملک کی نمائندگی کی، اس امر سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی ہورہی ہیں، محمد اویس کاسی کے کوچ کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس ایوب اسٹیڈیم میں مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے کوئی ہال تک میسر نہیں جس میں کھلاڑی ٹریننگ و تربیت حاصل کرسکے، جبکہ صوبائی محکمہ کھیل غیررجسٹرڈ فیڈریشن وایسوسی ایشنز کو لاکھوں کی گرانٹ سے نواز رہے ہیں جبکہ حقیقی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکام بالا آنکھیں بند کردیتے ہیں،جوکہ افسوسناک امرہے، سردار محمد کاسی کا کہناتھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن حوصلہ افزائی نہ ہونے سے کھلاڑی دل برداشتہ ہوکر سپورٹس کو خیرباد کہہ دیتے ہیں، سپورٹس فنڈز من پسند لوگوں کے بجائے سپورٹس کی فروغ کیلئے استعمال ہوناچاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص اعظم سرپرہ نے کہاکہ محمد اویس کاسی اور ان کے کوچز مبارکباد کے مستحق ہے جہنوں نے ایشیا میں ملک کا نام روشن کیا، محمد اویس ہمارا ہیرو ہے ان کا استقبال اور حوصلہ افزائی دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کی طرح ہونا چاہیے تھا، جو بدقسمتی سے نہ ہوسکا،محکمہ کھیل اور اعلی حکام صوبے کے حقیقی ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان کی طرح مزید کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے آگے آئیں، کھیلوں کی سرگرمیوں کی فروغ سے معاشرے کی براہیوں کا خاتمہ ممکن ہیں۔ مہمان خاص اعظم سرپرہ نے محمد اویس کیلئے نقد دس ہزار روپے کا اعلان کیا، آخر میں قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمدشان نے مہمان خاص ودیگر مہمانان گرامی کا تقریب استقبالیہ میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔