کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بوستان زون کے فنڈز کو بیلہ میں ٹرانسفر کر کے ترقی کے جو دعوے کئے وہ غلط ثابت ہوئے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ بیلہ کے لئے وفاقی سے مزید فنڈز منظور کرے سی پیک بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کر سکتا ہے مگر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک صنعتی زون کے فنڈز کو دوسرے علاقے میں منتقل کرنے سے نفرتیں بڑھیں گی حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ورنہ مسلم لیگ ن سخت احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوستان اور خانوزئی سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ صوبے کے جو بھی علاقے پسماندہ ہیں ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاق سے مزید فنڈز مانگ کر ان کو ترقیاتی بنایا جائے مگر سی پیک کے فنڈز سے بوستان زون کے لئے جو فنڈز منظور کئے گئے تھے انہیں دوسرے علاقے میں منتقل کرنا انتہائی غیر جمہوری عمل ہے جس کوہم کسی صورت برداشت نہیںن کریں گے ایک طرف صوبائی حکومت دعوی کرتی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بلاتفریق تمام علاقوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کریں گے مگر جب حقیقی معنوں میں ترقی کا دور آجاتاہے تو ہر طاقتور دوسرے علاقے سے فنڈز اپنے علاقے میں منتقل کرتے ہیں جس سے نفرتیں بڑھیں گی اور مسلم لیگ ن نفرتوں کا خاتمہ چاہتی ہے صوبائی حکومت نے بوستان زون کے فنڈز کو بیلہ میں ٹرانسفر کر کے ترقی کے جو دعوے کئے وہ غلط ثابت ہوئے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ بیلہ کے لئے وفاقی سے مزید فنڈز منظور کرے سی پیک بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کر سکتا ہے مگر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک صنعتی زون کے فنڈز کو دوسرے علاقے میں منتقل کرنے سے نفرتیں بڑھیں گی۔