اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ

0 186

اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، انفارمیشن ،ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، ہمارے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہو ئے ہیں ، وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں ، آزادانہ تجارتی معاہدہ سے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی۔جمعہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان چین کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا، انفارمیشن ،ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، ہمارے تعلقات ہر دور میں مزید مضبوط ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین میں آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں ، آزادانہ تجارتی معاہدہ سے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر ترجیح اور پذیرائی ملے گی ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بی آر آئی چینی صدر شی جن پھنگ کا دوررس منصوبہ ہے اس سے خطے مں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور خوشحالی آئے گی ، پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بہت متحرک ہے ، ہم دنیا میں بہترین ڈرامے بنانے والے ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں ، ہم چینی ڈراموں کی اردو ڈبنگ کے بعد پاکستان میں ٹیلی کاسٹ کرنے کے آئیڈیا کا خیر مقدم کرتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بھی چینی ٹیلی ویژن پر نشر کئے جائیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی سیمنا گھروں میں پاکستانی اردو فیچر فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی مئی میں کمرشل ریلیز خوش آئند ہے ، فلم اور ڈرامہ ثقافتی اقدار کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے ، اس سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.