سمندری طوفان کا خطرہ ،10لاکھ افراد بے گھر ، پروازیں اور گاڑیوں کی آمدورفت منسوخ
نئی دہلی بھارت کے مشرقی شہروں سے دس لاکھ افراد کو سمندری طوفان ’’فانی‘‘کے خطرے کے پیش نظرمحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔جبکہ پوری شہر سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل یا منسوخ کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ طوفان ملک کے مشرقی حصوں سے ٹکرائے گا۔یہ خطرناک طوفان ہے جس کی رفتار 225کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے،بھارت کی چار ریاستوں اڑیسہ ،آندھرا پردیش ،مغربی بنگال اور تامل ناڈومیں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اڑیسہ کے 13اضلاع زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔بھارتی کوسٹ گارڈ ،بھارتی بحریہ اور قومی ہنگامی فورس کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کردیا گیاہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ زیادہ متاثر ہونیو الے علاقوںمیں 22شہری علاقے اور 10ہزار گائوں شامل ہیں جنہیں پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیاہے۔