تحصیلدار عبدالصمد مری نے ضلع کے دشوار گزار علاقہ تھدڑی میں کورنا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کیا ہے
کوہلوخبر : کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے ضلع کے دشوار گزار علاقہ تھدڑی میں کورنا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کیا ہے راشن میں چینی ،دالیں ،آٹا ،گھی افطاری کا سامان سمیت خوردنی اشیاءشامل ہیں تحصیلدار کی سربراہی میں لیویز کی کیو آر ایف ٹیموںنے پسماندہ اور دیہاڑی دار مستحق 50خاندانوں میں راشن تقسیم کی ہے اس موقع پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر راشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اس مرحلے میں جو مستحقین پہلے مرحلے میں رہ گئے تھے ان میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ پہلے مال مویشوں یا دیہاڑی پر اپنے زندگی بسر کررہے تھے جو اب لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ممکن نہیں رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات سے ان علاقوں کے بسنے والے افراد کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے اور بہت جلد ملحقہ علاقوں میں مزید راشن تقسیم کیا جائیگا۔
[…] ڈیسک) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل میڈیکل سٹور میں غیر وارنٹی شدہ ادویات کے خلاف […]