ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ نے کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران راشن کی تقسیم کئے
گوادر :ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ نے کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران راشن کی تقسیم کئے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھرمیں لاک ڈاو¿ن کے دوران اب تک 24 ہزار 27 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ضلع بھرمیں صوبائی حکومت،سرکاری اداروں، فلاحی اداروں ، مخیر حضرات اور مختلف لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچایا ہے ضلع بھر میں ضرورت مندوں میںتین دن ، سات دن ، پندرہ دن اور ایک مہنے کے پیکٹ بنا کر ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی سپورٹ سے ضلع گوادر میں منظم طریقے اور لوگوں کی عزت نفس مجروع کئے بغیر راشن تقسیم کیا گیاہے۔