چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ﺅ وتدارک کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی انحصار لوگوں کے روئیو ں پر ہے
کوئٹہ :۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ﺅ وتدارک کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی انحصار لوگوں کے روئیو ں پر ہے لوگوں کو سنجیدگی سے لاک ڈاﺅن وسماجی فاصلے کا اطلاق کرنا چائیے بصورت دیگر یہ و باخطر ناک صورت اختیار کرسکتی ہے وہ اتوار کے روز یہاں کرونا وائرس کے پھیلا ﺅ کو روکنے تدارک لاک ڈاﺅن اور اس متعلق دیگر امور کا جائز ہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں خصوصا ً ڈاکٹر صاحبان ،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہرممکن سہولیات اور کرونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام حفا ظتی تدابیر وائر س کیلئے کیٹس وغیرہ فراہم کی جائیں اور انہیں ہر صورت میں محفوظ رکھنے پر توجہ دی جائے کیونکہ یہ کرونا وائرس کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑے رہے ہیں ان کی خدمات قابل قدر ہیں انہوںنے اجلاس کے شرکاءپر زور دیا اور کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہمار ے پاس سماجی ڈیٹا کا ہونا انتہائی ضروری ہے اس سے نہ صرف وائرس کے پھیلا ﺅ میں کمی پیش کا پتہ چلتا ہے بلکہ اس سے حکومت نے جو امدادی پروگرام شروع کئے ہیں ۔ان پر عمل درآمد میں بھی آسانی ہوگئی۔بلوچستان یونیو رسٹی کے پر وفیسر ڈاکٹر وحید نور احمد ڈاکٹر ثناءاللہ پانیزئی بیو ٹمز کے ڈاکٹر بختیار کاسی ا ورڈاکٹر عتیق نے سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بریفینگ بھی دی جس سے چیف سیکرٹری نے سراہا اور اس نے ہدایت کی کہ آئندہ کے ہیلتھ ایڈ ورکرز کے اجلاس میں اس ڈیٹا کو پیش کیا جائے تاکہ متفقہ طور پر اس ڈیٹا کو اپنا یا جاسکے انہوں نے کہاکہ فوڈ سیکیو رٹی ودیگر متعلقہ اداروے بھی اس ڈیٹا ک وجمع کرنے میں مدد فراہم کریں ۔اجلا س میں کرونا ٹیسٹوں کے حوالے سے ٹیسٹ کیٹس ،لیباٹریز کی کارکردگی اور رینڈم ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے کہ انہوں نے محکمہ صحت ،آئی ٹی و بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر کو مشترکہ طور پر کرونا کے مریضوں کے اعد دو شمار و اس سے متعلقہ تمام امور مشترکہ طور پر کرنے زور دیا انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں اپنی حکمت عملی مرتب کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر کی کارکردگی کوبھی سراہا اور ہدایت دی کہ صوبے بھر کے تمام ڈویژنز وہ اضلاع سے بھی رابطے میں رہے اور اجلاس میں بھی کرونا کے حولاے سے صوبے کے بارڈر کی صورتحال اور لاک ڈاﺅن کے امور بھی زیر غور ہے اور لاک ڈوﺅن پر سختی سے عملد آمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا لاک ڈاﺅن میں ترقی یا سمارٹ لاک ڈاﺅن کی صورت میں بھی جو حکمت عملی اپنائی جائی اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام پر زور دیاکہ وہ کروانا کے حوالے سے پر ایمر جینسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں اور اس ضمن میں تمام ضروری سامان واشیاءکو بھی مکمل رکھاجائے اجلاس سے احساس پروگرام و دیہاڑی دار طبقے ومزدور وں کی امداد کے دیگر پروگراموں پر عملد رآمد کی رفتار پر بھی غور کیاگیا اور اس کی شفا فیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ۔اجلا س میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری صحت ،سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری فوڈ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی شرکت کی ۔