پاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں، بلاول بھٹو زر داری

0 6

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے دھونس دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے آزادیِ صحافت کو پابندِ سلاسل کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت نے ہر شعبے میں اپنی ناجائزیوں، نااہلی اور سراسر ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر میڈیا کا گلا دبایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ متعدد غیرجانبدار صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب وہ صحافی اپنے غیرجانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.