وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں،بشری’ رند

0 8

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری’ رند نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور انکی حکومت مصبوط ہے انکی حکومت کو کوٸی خطرہ نہیں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت نے عوامی خدمات انجام دینے شروع کیے تو اس عزم کے ساتھ کہ بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس کی منزل

ایک خوشحال، پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ ہو جہاں عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، روزگار اور کاروبار کی تمام سہولتیں یکساں بنیادوں پر میسر ہوں، یہ صرف ہمارا دعویٰ ہی نہیں اور نہ کوئی خواب ہے بلکہ گذشتہ اڑھائی برسوں کے دوران ہم نے عوامی سپورٹ کی بدولت عملی طور پر بھی ان اقدامات کو حقیقی شکل دینے کے لئے صحیح سمت میں پیشرفت شروع کر رکھی ہے جس کے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں

اور صوبے کے عوام ان مثبت اور خوش گوار تبدیلیوں کا خود بھی مشاہدہ کر رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے اعزاز ہے ہماری حکومت نے عوام کی معاشی وسماجی زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، جبکہ عوام الناس کی معاشی اور سماجی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.