ڈاکٹروں کی عدم حاضری اور غفلت سے شفاخانہ کی بجائے مقتل گاہ بن چکا ہے، مولانا قاری مہراللہ

0 208

جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولناعبدالرحیم مولنانیازمحمد مولنامحمدابراہیم نادر خان اچگزئی حاجی محمد نور اخونذادہ مولوی صالح محمد مولوی محمد صادق نے کہا کہ سول ہسپتال میں سہولیات کے فقدان اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر اضلاع کی ہسپتالوں کی زبوں حالی اور علاج معالجے کی سہولیا ت نہ ہونے سے ہسپتالیں ویران ہو گیا ہے غریب مریضوں کو دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے کوئٹہ لایا جاتا ہے لیکن ہسپتال میں عدم سہولیات کی وجہ سے اکثر مریض کو بھاری بھر اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں جبکہ غریب مریض اخراجات کی عدم برداشت کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم بھی ہوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے آئے روز بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں حالات بہتر نہ ہو سکے، اور اضلاع کی ہسپتالیں تو پوچھنے کی قابل نہ رہی ڈاکٹروں کی عدم حاضری اور غفلت سے شفاخانہ کی بجائے مقتل گاہ بن چکا ہے ڈاکٹرز کی عدم حاضری سےشرح اموات میں اضافہ ہورہی ہے ڈاکٹر کی بجائے مریضوں کونرسرز کی رحم وکرم پر ہے ان کوانسانوں کی زندگیوں کی فکر لاحق نہیں خصوصا نائیٹ شفٹ کے ڈاکٹرز تو اکثر غائب ہوچکے ہیں مریضوں کی دربدری پر ان کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضریاں یقینی بنانے بنیادی سہولیات اور مشینری کے فراہمی کے لیے اپنے وعدوں کوعملی جامہ پہنائے نجی ہسپتالوں ڈاکٹروں کے بے تحاشہ فیس کے ساتھ لیبارٹری ،ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ مونوگرافی کے فیسی عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے غریب مریض اخراجات کی عدم برداشت کی وجہ سے سول ہسپتال آتے ہیں حکومت ان غریب عوام کی حالات پر رحم وکرم کرے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.