وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے صحافیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی
)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزراءاورسینیٹرزنے کہاہے کہ میڈیا عوام کو پل پل باخبر رکھنے اور انہیں شعور اور آگہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے صحافی ہمارے معاشرے کا پڑھا لکھا اور با شعور طبقہ ہیں جو معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرتے ہیں صحافی معاشرے میں قانون عدل و انصاف اور مساوات کے پرچار میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیںبدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کو مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا ہے تیسری دنیا کے ممالک میں آزادیِ صحافت کے لیئے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہار
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو ،اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ،ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل ،اور صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو ،سردارعبدالرحمن کھیتران ،میر اسد اللہ بلوچ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،حاجی محمد خان لہڑی ،پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کاکڑ، بشریٰ رند ،ماہ جبین شیران ،سینیٹر منظوراحمدکاکڑ،نصیب اللہ بازئی ،میرسرفراز احمدبگٹی ،احمد خان خلجی ،عبدالقادر ودیگر نے اپنے پیغامات میں کیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ہم فکر اور قلم کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔ آج انٹرنیشنل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر ہم تمام شہدا صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی گرانقدر خدمات و قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صحافت سے وابستہ افراد ہی پل پل بدلتی دنیا میں ہمیں تازہ ترین حالات و واقعات سے باخبر رکھتے ہیں
اور حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا سہرا آج بھی صحافت کے سر ہے۔ پین اینڈ پیپرلیس فیوچر کے پیش نظر صحافی حضرات کاغذ و قلم کے کلچر سے نجات حاصل کرے کیونکہ ڈیجیٹل صحافت سے رشتہ جوڑنا ناگزیر ہو چکا ہے میڈیا سے وابستہ افراد ذاتی طور اکثر معاشی تنگدستی کے شکار ہیں مگر اس کے باوجود وہ معاشرے کو بہت کچھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ صحافت کی دنیا میں صحافیوں کے حقوق واختیارات کی پاسداری اور روزگار کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے آفات قدرتی ہو یا انسانی، اجتماعی احساس اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی پریس ڈے پر پیغام میں کہاکہ میڈیا کو چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے میڈیا عوام کو پل پل باخبر رکھنے اور انہیں شعور اور آگہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے صحافی ہمارے معاشرے
کا پڑھا لکھا اور با شعور طبقہ ہیں جو معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرتے ہیں صحافی معاشرے میں قانون عدل و انصاف اور مساوات کے پرچار میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیںبدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کو مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا ہے ہمارے صوبے کے کئی باصلاحیت صحافیوں نےاپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیئے ہیں۔آج کے دن تمام شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں توقع ہے کہ صحافی ملک اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا مثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ صوبائی حکومت صحافی برادری کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے حکومت نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے صحافیوں کو رہائشی کالونی کی الاٹمنٹ کے لیے حکومت نے عملی اقدام کیئے ہیں صحافی ملک و معاشرے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ ہم خوش حالی و ترقی کی جانب گامزن ہوسکیں ،انہوں نے کہاکہ اسپیکر
صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ،ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل ،اور صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو ،سردارعبدالرحمن کھیتران ،میر اسد اللہ بلوچ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،حاجی محمد خان لہڑی ،پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کاکڑ، بشریٰ رند ،ماہ جبین شیران ،سینیٹر منظوراحمدکاکڑ،نصیب اللہ بازئی ،میرسرفراز احمدبگٹی ،احمد خان خلجی ،عبدالقادر ودیگر نے کہاکہ صحافت اورصحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے قرآن کہتا ہے کہ حق سے باطل کو نہ ملا اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاتیسری دنیا کے ممالک میں آزادیِ صحافت کے لیئے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ہے میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاارشد شریف ،ارشاد مستوئی ،و دیگر صحافیوں کے اللہ پاک جنت میں درجات بلند فرمائے انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیںمیڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیاجمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے مشروط ہے۔ سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیںآج کا دن پاکستانی صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے میڈیا کسی بھی ریاست کے کان اور آنکھ کا کردار ادا کرتا ہے
[…] وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے صحافیوں کیلئے بڑی خوش… […]