برطانیہ بغیر ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے، ٹرمپ

0 171

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ بریگزٹ کے لیے ایک اچھی ڈیل کو حتمی شکل نہیں دے سکتا تو اسے کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینا چاہیے۔ اپنے دورہ برطانیہ سے قبل انہوں نے کہا کہ لندن حکومت کو بریگزٹ کی خاطر 39 بلین پا ونڈ کی ادائیگی نہیں کرنی چاہیے۔ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کو رواں برس کے دوران ہی یورپی یونین کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکی صدر (آج)پیر کے دن برطانیہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.