پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

0 394

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا، ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات

 

میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کردیا اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کی نئی لہر کے خلاف پُرامن احتجاج کی کال دے دی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.