ہم نے حکومتی اخراجات کم کرکے بھی عوام کیلئے سبسڈی جاری رکھی،اسد عمر

0 324

ہم نے حکومتی اخراجات کم کرکے بھی عوام کیلئے سبسڈی جاری رکھی،اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ہم تو آخری لمحے تک سمجھتے رہے ہماری حکومت جون تک رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیاکے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سبسڈی کا اعلان کیا تو اس وقت کیا عدم اعتماد تحریک پیش ہوئی تھی؟ ہم تو سمجھ رہے تھے ہماری حکومت جون تک جاری رہے گی تو کیا ہم معاشی بارودی سرنگیں اپنے لیے لگا رہے تھے؟۔اسد عمر نے کہا کہ ہم نے

 

مختلف طریقوں سے سبسڈی جاری رکھی، حکومتی اخراجات کم کرکے بھی عوام کیلئے سبسڈی جاری رکھی جب کہ شوکت ترین تفصیل سے بتا چکے ہیں کس طرح 460 ارب سبسڈی دینی تھی ہم تو آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت چلاتے رہے، ساڑھے 3 سال زرمبادلہ ذخائر میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت کی گروتھ 6 فیصد تک رہی، ہم نے ساڑھے

 

3 سال گزار دیئے ایسا کیا ہو گیا کہ 2 ماہ میں معیشت گرگئی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے سیاستدان اس وقت نومبر کا ذکر کر رہے ہیں لیکن اگر کوئی بیوقوف سمجھتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری اس نے کی ہے لہذا اب چیف وہی کریں گے جو تقرری کرنے والا شخص چاہتا ہے تو اس سے بڑا گدھا کوئی نہیں، جس وقت نوٹیفیکیشن کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہوگی اس وقت سے ہی آرمی چیف آزاد ہو جاتا ہے

 

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.