بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائےگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 61

کوئٹہ (خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزرائ ، / اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات، مالی وسائل کے مو¿ثر استعمال، اور عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجٹ عوامی ضروریات اور صوبے کی پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا تاکہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بہتری ممکن بنائی جا سکے انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.