کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی، پانی، شمسی توانائی، افرادی قوت، تعلیم سائبر سیکیوریٹی اور ووکیشنل ٹریننگ پر پوری توجہ دے رہی ہے

0 205

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی، پانی، شمسی توانائی، افرادی قوت، تعلیم سائبر سیکیوریٹی اور ووکیشنل ٹریننگ پر پوری توجہ دے رہی ہے، ان شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر نجی شعبہ کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سے بھرپور استفادہ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں شریک ایشیا پیسیفک فورم برلن کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر طلعت محمود نے انہیں بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل اور کمپیوٹر کی تعلیم ہر شعبے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں آئی ٹی اور آرٹیفیشل (Artificial) ذہانت جیسے شعبوں پر بھی حکومت توجہ دے رہی ہے جو دور حاضر کی بڑھتی ہوئے ضرورت ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک اس پر خاطر خواہ کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع رقبہ رکھتا ہے اور پورے پاکستان کا 44%ہے جہاں Renewableتوانائی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے جس میں 750کلومیٹر سے زائدطویل ساحلی پٹی پر ہوا سے توانائی پیدا کی جاسکتی ہے اور شمسی توانائی کے حوالے سے بھی بلوچستان ایک موزوں خطہ ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیمز کی تعمیر سے زراعت کے شعبے کو ترقی دے سکتے ہیں اور ہم نے بجٹ میںڈرپ اور ٹرکل ایریگیشن سے زراعت بہتر بنانے کے منصوبے بھی شامل کئے ہیںجس سے ہم اپنے ایک ملین ایکڑ پر کاشت کاری کرسکتے ہیں جو زراعت کے ساتھ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی سودمند ثابت ہوگا، حکومت نے بڑے اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کو پی ایس ڈی پی 2019-20ء کا حصہ بنایا ہے ، اسے موقع پر ڈاکٹر طلعت محمود نے وزیراعلیٰ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے اشتراک سے حکومت بلوچستان آئی ٹی، زراعت، افرادی قوت او ر توانائی جیسے شعبوں میں مزید بہتری لاسکتی ہے اور طلباء وطالبات بھی متعلقہ شعبوں میں جرمنی میں روزگار حاصل کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ انٹر پرینیور شپ کیریئر کونسلنگ اور ووکیشنل ٹریننگ میں بھی جرمنی تعاون کرے گا۔ اس سلسلے میں طلباء کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس سے ان کی بہتر رہنمائی ہو گی، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار ، وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی فاروق بازئی سیکریٹری آئی ٹی طارق بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.