طالبان نے دفاعی اہمیت کی حامل کیان ویلی پر قبضہ کرلیا

0 203

پل خمری ،افغانستان طالبان نے افغانستان کے ضلع دشی کی کیان ویلی پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے،یہ ویلی دفاعی اہمیت کی حامل ہے،جو شمالی صوبے بغلان میں واقع ہے،ضلعی گورنرصاحب داد غفوری نے طالبان قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ رات اس علاقے پرزبردست حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی تاہم کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں طر ف سے12افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوئے جس کے نتیجے میں طالبان نے کیان ویلی پر دوبارہ قبضہ کرلیا،خصوصی اہمیت کے حامل اس علاقے پر قبضے کے بعد طالبان کابل کو شمال میں مزار شریف اور وسطی شہر بامیان سے ملانے والی شاہراہ کو بھی بند کرسکتے ہیں۔طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.