امریکہ،24گھنٹوں کے دوران نوول کروناوائرس کے کیسز میں55ہزار کااضافہ

0 171

واشنگٹن: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں جمعرات کے روز گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد میں 55ہزار کا اضافہ ہواہے،یہ ایک دن میں زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مصدقہ کیسز کے قومی اعدادوشمار کی تعداد27لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور اس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 27لاکھ 35ہزار554 ہے جبکہ 1لاکھ 28ہزار684ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا نے جمعرات کو گزشتہ روز کے زیادہ کیسز کا ریکارڈ توڑ دیا جہاں پر 10ہزار109کیسز سامنے آئے۔ملک کے بڑے ماہر متعدی امراض انتھونی فاچی نے سینٹ کے ایک پینل کو منگل کے روز بتایا تھا کہ اگر جاری وبا نہ روکی گئی تو نوول کروناوائرس کے روزانہ کے مریضوں کی تعداد1لاکھ تک بڑھ سکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.