سروتی حفاظتی بند کا تعمیراتی کام پی سی ون کے مطابق جلد سے جلد کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

0 137

ٰہرنائی : ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند کا تعمیراتی کام پی سی ون کے مطابق جلد سے جلد کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ، سروتی حفاظتی بند کی ٹوٹنے کی وجہ سے ہرنائی سٹی اور مختلف دیہی علاقے کی زدمیں ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ کی کوشش کررہی ہیں کی حفاظتی بند کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیلابی پانی کا رخ موڑا جائے تاکہ سٹی اور دیہی علاقے مزید سیلاب آنے کی صورت میں نقصان سے بچایا جاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیلاب زدگان ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفدمیں صدر فاضل خان ترین، مظفر خان ،حاجء پستہ خان ترین، فضل افغان، دلاور شاہ ،خلیل ملازئی ،سید رحمت شاہ ثناء اللہ ترین مفتی مدبر شامل تھے ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کو سروتی بند کی تعمیراتی کاکام میں سست روی اور آنے والے مون سون کے دوران سروتی بند کی عدم تعمیر سے ہونے والے نقصانات کے خدشات سے آگا کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے محکمہ ایرگیشن کے ایس ڈی او اسد کاسی کو آفس طلب کرکے انہیں عوامی خدشات اور سروتی حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں ۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند گزشہ ماہ مارچ میں ٹوٹ چکاہے جس کی وجہ سے ہرنائی سٹی ، اور مختلف دیہی علاقے سیلاب کی زدمیں ہے مزید بارشوں اور سیلاب کی صورت بہت بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے ۔ محکمہ ایریگیشن ایس ڈی او اسد کاسی نے ڈپٹی کمشنر کو سروتی حفاظتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ ایریگیشن سروتی بند کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کررہی ہیں دن رات کام جاری ہے اور پی سی ون اور معیاری میٹریل سے سروتی حفاظتی بند کی تعمیراتی کام شروع ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اس موقع پر سیلاب زدگان ایکشن کمیٹی ، انجمن تاجران کے وفد کویقین دلایا کہ سروتی کام میں کوئی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوشش ہے کہ جلد سے جلد سروتی حفاظتی بند کا تعمیراتی کام مکمل ہوسکیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.