شیخ رشید جیسے غیر سنجیدہ اور مسخرے شخص کو سردار اختر جان مینگل پر تنقید زیب نہیں دیتی، میر احمد نواز بلوچ

0 6

ٰکو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے غیر سنجیدہ اور مسخرے فرد کو فخر بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے بارے میں زبان درازی سے قبل سو دفعہ سوچنا چاہیے تھا اخلاقی اقدار سے عاری اور بلوچ روایات سے لاعلم کپڑوں کی طرح سیاسی پارٹیاں بدلنے والے ابن الوقت مسخرے کے بیان سے نہ صرف اہلیان بلوچستان بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے بلوچ قبائل کی دل آزاری ہوئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں میر احمد نواز بلوچ نے کہاہے کہ شیخ رشید جیسے ضمیر اور نظریات کے سودا گر منفی زبان درازی کے ذریعے ہی اپنی دکانداری چلاتے ہیں، سردار اختر جان مینگل اور ان کا خاندان بلوچ قبائل میں غیر معمولی قبائلی اہمیت کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط سیاسی پس منظر اور نظریات و اصولوں پر مبنی تاریخ رکھتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اقتدار کے بجائے اصولی موقف و اخلاقی اقدار کو فروغ دیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.